پرویز رشید نے چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ ملنے کا عندیہ دے دیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ جب میاں نواز شریف الیکشن میں حصہ لیتے تھے، تب وہ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے تھےکیوں کہ پارٹی صرف ان ہی افراد کو ٹکٹ جاری کرتی ہے، جو درخواست دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی ایسے لوگوں کو ڈسکس نہیں کیا جاتا، جو ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیتے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے اعلان کیا تھا کہ وہ کس سے ٹکٹ نہیں مانگیں‌ گے، جن میٹنگز میں انھیں مدعو کیا جائے گا، صرف ان ہی میں شرکت کریں‌ گے۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک ڈکٹیٹر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے، مگر آئین بچانے والے کو نااہل قرار دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک پارٹی کو دیوار سے لگایا جائے گا، دھاندلی کے منصوبے بنائے جائیں گے، تو آوازیں اٹھیں گی۔