چین میں قدیم عمارت کو 90 ڈگری پر گھما دیا گیا

 

بیجنگ: چین میں ایک 98 سالہ قدیم عمارت کو اُس کے اصل مقام سے 54 میٹر کے فاصلے پر 90 ڈگری کے زاویئے پر گھما کر رکھ دیا گیا۔شنگھائی میں واقع اس عمارت کی جگہ ایک نئے کمرشل کمپلیکس کی تعمیر ہونی تھی، جس کے لیے اس عمارت کو مسمار کیا جانا تھا تاہم انجینئرز نے اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اسے توڑنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمارت کی منتقلی کا عمل رواں برس 13 اپریل میں شروع کیا گیا جو رواں ماہ یکم جون کو اختتام کو پہنچا۔اس عمارت کو 54.322 میٹر کی دوری پر 89.6 (تقریباً 90) ڈگری پر گھما کر رکھ دیا گیا ہے۔شنگھائی کنسٹرکشن گروپ کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ اس عمارت کو گائیڈ ریل کے ساتھ کمپیوٹر کنٹرولڈ ہائیڈرالک مشین کے ذریعے کھسکایا گیا۔