لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے،مکافات عمل ہے، کپتان کو شرم آتی ہے نہ حیا۔
خواجہ آصف کااپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 23 ٹکٹیں ورکرز کو باقی سب کچرے کو دی ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کتنے ورکرز اور کتنے سرمایہ دار ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مکافات عمل ہے، عمران خان کو نہ شرم آتی ہے نا حیا آتی ہے۔