سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں احتساب عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس کی سماعت میں بھی بیان قلمبند ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔