عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لئے سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثارنے 3 نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نےجمع کرائے اور انہیں پی پی 10 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جون کوطلب کرلیا گیا ہے۔