مسلم لیگ ن کوچھوڑنے والے فصلی بٹیرے تھے۔ نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں اور کہا جارہا تھا حکومت جائے گی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، دو دن میں ان کا محاذدم توڑ گیا اور محاذ بنانے والے پھر دوسری پارٹی میں چلےگئے لیکن سنا ہے وہاں بھی یہ لوگ غیر مطمن ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریف کرتےہوئے نواز شریف نے کہاکہ شہبازشریف نے گرمی سردی دیکھے بغیر کام کیا، آپ پر لوگوں نے مختلف الزامات لگائے مگر سب چیزیں جھوٹ ثابت ہوئیں،انہوںنے کہاکہ پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کہ یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے 10 سالوں میں ہوئے ہیں ، اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
پنجاب اور اسلام آباد کے سوا پاکستان میں میٹرو بس کہیں نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آگئی مگر میں نےکسی جگہ لائن نہیں دیکھی، اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سیاست میں ہوتے رہتے ہیں اور جب سے سیاست میں ہوں ایسامنفی پراپیگنڈہ دیکھ رہا ہوں۔