اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا تصویر بھی نہیں ہونا چاہئے،اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا ضمیر فروشی ہے جو کہ ملک کےلئے اچھا شگون نہیں ہے، سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کےلئے نیک شگون نہیں۔
سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے،مجھے یقین ہے خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ وہ انتخابی مہم کاباقاعدہ آغاز عید کے بعدکریں گے، ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں، میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا،میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں،خواجہ آصف نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔