کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں جماعتیں دیکھنے میں دومگرحقیقت میں ایک ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ایک کومرضی کاایمپائراوردوسرے کوفون پرفیصلے کرنےوالی عدلیہ چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا مزید کہناتھاکہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامقابلہ لوٹوں سے ہوگا ہمارے ایک طرف آمریت کی باقیات اوردوسری طرف نظریہ ہے۔