شہباز شریف کیلئے لیگی رہنمائوں نے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

کراچی : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے پارٹی رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، شہباز شریف کیلئے این اے 248، 249 اور 250 کے لیے حاصل کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا تھا کہ یہاں میندیٹ لینے والوں نے شہرکے لیے کیا کیا؟، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے شہر کا امن بحال نہیں کیا جب کہ شہباز شریف ایک ماہ میں چھ بار کراچی آئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے۔