صدر مملکت ممنون حسین اور روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے چنگ ڈاو میں ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت اور روسی صدر نے باہمی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیااور دوطرفہ امور، عالمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاجبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوئی جس میں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ اور ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔