لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ عام پاکستانی نے ایم ایم اے کوایک متبادل قوت کے طورپرتسلیم کرلیا ہے اور اب عوام کارجحان ایم ایم اے کی طرف بڑھ رہاہے۔
سراج الحق نےمزید کہاکہ امیدواروں کے چنائومیں پارٹیوں کے وژن کاپتہ چلتاہے آج ملک میں ڈیموکریسی کے بجائے لوٹاکریسی کاراج ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، تمام جماعتوں کےرہنما انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرارہےہیں ۔