لاہورـ : مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کےلئے ان کے پرانے حلقے کو 3 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں بنیادی اصولوں سے انحراف کیا،جو افسوسناک ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کو تیار ہوں کہا کہ کل این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،حلقہ بدلنےکی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے۔