لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نےنمائندے کے ذریعے این اے 127 لاہور کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پیش ہوئیں اور ٹکٹ کے حصول کیلئے انٹرویو دیا۔
جس کے بعد مریم نواز نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 125 اور این اے 127 سے الیکشن لڑنے کیلئے درخواست کی ہے۔
لیکن میں اپنی جماعت کی ورکر اور کارکن ہوں اور پارٹی قیادت پر ہی فیصلہ چھورٹی ہوں کہ وہ مجھے کہاں سے ٹکٹ دیتے ہیں۔