دبئی : سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ عدالت نے کافی مبہم فیصلہ دیا ہے،فیصلے نے کنفیوز کردیا، زندگی میں کبھی الجھن کا شکار نہیں ہوا،پاکستان جانے کیلئے بہت کنفیوز ہوںانہوں نے کہاکہ پاکستان جانا بھی چاہوں تو بھی جاسکتا کیوں کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔
سابق صدر نے کہاکہ ابھی تک پاکستان واپس جانے کا فیصلہ نہیں کیاہے پاکستان لازمی جانا چاہتاہوں میں دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کرتاہوںلیکن پاکستان میں مجھے آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہیے، عدالتیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے اور 26 جولائی سے پہلے فیصلہ سنایا جائے تو واپسی ہوسکتی ہے۔
سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے مزید کہاکہ بہت سے سیاسی رہنما اپنے امیدوار میرے حق میں دست بردارکرانے کیلیے تیار ہیں۔