راولپنڈی :مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نےپارٹی قیادت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ٹکٹ نہ دینے کابہانے کرکے مضحکہ خیز ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جاتی امراءوالے ڈرامے اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنائیں۔میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی محتاج ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بار بار منتخب ہونے والے سینئر ارکان ٹکٹ کے لئے انٹرویو نہیں دیتے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی بیمار ہوں اور علالت سے صحت یابی کے بعد اس موضوع پر کھل کر اظہار خیال کر وں گا ۔