ملتان: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں گیارہ بارہ بار ایم این اے بن چکا ہوں جو کہ پاکستانی سیاست میں ایک ریکارڈ ہےاس دفعہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا جس کیلئے میں نے نواز شریف سے معذرت کرلی تھی ۔
ملتان میں افطار پارٹی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت ایک مسلسل عمل ہے جس کو جاری رہنا چاہیے۔ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائےجب میں پارٹی میں شامل ہوا تھا تو میں نے کہہ دیا تھا کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔
پارٹی مجھے جو بھی ذمہ داری دے گی میں وہ پوری کروں گا۔ حتیٰ کہ پارٹی کیلئے ووٹ بھی مانگوں گا۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، ہم نے بھی 50 برس لگا کر سب کچھ سیکھا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں جو منزل بتایا کرتے تھے وہ کھو رہے ہیں، حلقہ 150 میں ان لوگوں کو ٹکٹ دیا جو تحریک انصاف میں کبھی نہیں تھے۔