اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی قائدین، قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں اور مقامی عہدے داروں کو نچلی سطح تک بجلی کی عدم دستیابی پر بھرپور احتجاج کرنے کی بھی ہدایت کی۔
عمران خان نےکہا کہ وزیر اعظم بلا تاخیر مداخلت کریں اور صورتحال میں بہتری کے لیے تدبیر اختیار کریں جب کہ نگران وزیر اعظم گردشی قرضوں اور بجلی کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں تاکہ قوم کو علم ہونا چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے اور کون اس بحران کا ذمہ دار ہے۔