کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی جس کے بعد 11 جون یعنی آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 جون تک مکمل ہوگی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلے پر اعتراضات کے لئے اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور 27جون تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28جون کو جاری ہوگی۔ جبکہ امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کئےجائیں گے۔