پاکستانی روپے کی قدر میں کمی،ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

ڈالر کی قدر کو لگام نہ لگ سکی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 6 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روزکے آغازپرہی غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں روپے پر شدید دباؤ دیکھا گیا اور امریکی ڈالرملک کی تاریخ میں پہلی بار 122 روپے میں ٹریڈ ہوا۔
اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ کی قدر6 روپے 21 پیسے کے اضافے سے 161 روپے 30 پیسے جب کہ یوروکی قدر 5 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 141 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔
انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔