حاضری سے استثنی کی کوئی درخواست سپریم کورٹ لےکرنہیں گیا، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں حاضری سے استثنی کی کوئی درخواست سپریم کورٹ میں لےکرنہیں گیا ، احتساب عدالت میں درخواست دی تھی وہ مستردہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ ‘آپ کو کل سپریم کورٹ نے لندن جانے کی اجازت دی ہے؟
جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ میں نے تو سپریم کورٹ کو کوئی درخواست ہی نہیں دی۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے سامنے درخواست کروں گا اور نہ کی ہے۔
اس دوران ایک صحافی نے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بھی سوال کیا اور پوچھا کہ مشرف کہتے ہیں کہ تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے تو پھر واپس آؤں گا؟
جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد ہونے پر نواز شریف کہنا تھا کہ مجھے میری بیمار بیوی کی عیادت کے لئے بھی جانے نہیں دیا جا رہاجس پر گزشتہ روز چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کولند ن جانے سے نہیں روکا وہ جب جانا چاہیں بتاکر جا سکتے ہیں ،وہ ایسی باتیں صرف شہرت کے لئے کرتے ہیں۔