اسلام آباد: موٹروے پولیس اہلکاروں نے تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 750 روپے جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے، موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پرشاہد خاقان عباسی کی گاڑی روک لی اور ان کا 750 روپے کا چالان کر دیا۔موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور سید مقصود چلا رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی گاڑی مقررہ حد سے 35 سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ جارہی تھی جس کی نشاندہی موٹروے پولیس کے کیمروں نے کی تھی۔