گوادر: بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر فشریز اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنما میر اصغر رند کی رہائش گاہ پر دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے گومزئی میں میر اصغر رند کی رہائش گاہ کے اطراف نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں میر اصغر رند کی گھر تباہ ہوگیا۔
اس ضمن میں لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ دھماکے سے اصغر رند کے بھائی کے گھر کو معمولی نقصان ہوا۔
دوسری جانب ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما میر ہمل بلوچ کے قافلے کو راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ میر ہمل بلوچ کے سیکورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
Tags بلوچستان، دھماکا