پنجاب کی 6رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی جس میںنگراں کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا ۔
تقریب میں نگراں وزیراعلی حسن عسکری سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
نگران کابینہ میں وقاص ریاض،زیڈ ایم رضوی،انجم نثار،جوادساجد، سابق آئی جی شوکت جاوید اورسابق چیئرمین واپڈاظفرمحمود شامل ہیں۔