چوہدری نثار نے (ن) لیگ کو ہمیشہ غلط مشورے دیے۔ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے (ن) لیگ کو ہمیشہ غلط مشورے دیے، انہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ آج جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، چوہدری نثار نے (ن) لیگ کو ہمیشہ غلط مشورے دیے، انہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔
عمران خان سے متعلق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں اگر کچھ غلط ہے تو معاملہ عدالت میں جانا چاہیے، عمران خان کے کراچی سےالیکشن لڑنے سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں، ایم کیو ایم کی سیاست اب نظر نہیں آرہی، لوگ الیکشن میں ایم کیو ایم کے متبادل کا انتخاب کریں گے۔