لاہور: پاکستان ریلوے نے پہلی بار عید کے موقع پر بزرگ شہریوں کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا ۔
ریلوے کی جانب سے اس بار عید پر بزرگ شہریوں کو مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 65 برس اور زائد عمر کے شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔
نگراں وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ کی ہدایت پر ریلوے نے سینئر سیٹیزن عید پیکج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہوگی۔ دوران سفر اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔
Tags ریلوے پاکستان،پیکیج