بنوں : ملک کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے تحت جلسے ، جلوس پرمکمل پابندی ہوگی۔ فاٹا کے خیبر پختوانخوا میں انضمام کے بعد پہلی بارجنوبی وزیرستان میں یہ اقدام کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنوبی وزیرستان ٹرائبل ڈسٹرکٹ سہیل خان کی جانب سے نافذ کی گئی دفعہ 144کے تحت ہر قسم جلسے و جلوس پرایک ماہ تک پابندی ہوگی۔ ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔