اصفر خان کیس، رحمان ملک، یونس حبیب ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے

اسلام آباد:اصغر خان کیس ، گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک، امتیاز شیخ اور یونس حبیب اور دیگر کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم اب اہم اصغر خان کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک، امتیاز شیخ اور یونس حبیب نے ایف آئی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایڈوکیٹ یوسف میمن، جام معشوق اور جام حیدر آفاق کوبھی آج پیشی کے لیے نوٹس جاری کیا تھاجس کے بعدایڈووکیٹ یوسف میمن، جام معشوق اور جام حیدر آفاق احمد ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے۔
جبکہ رحمان ملک نے پیش ہونے سے انکار کردیاہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہاکہ ایف آئی اے کا خط تاخیر سے ملا، طبیعت ناساز ہے اس لیے نہ جا سکا۔یونس حبیب نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری جواب میں کہا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیرعابدہ حسین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جس میں انہوں نے اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں،کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔