ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد زلفی بخاری عمران خان کےہمراہ سعودی روانہ

راولپنڈی: عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری اپنا نام ای سی ایل میں سے نکلوانے میں کامیاب ہوگئے ذرئع کاکہناہےکہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سےنکالنے کے بعد امیگریشن حکام کو احکامات جاری کیے جس کے بعد انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعدزلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق نور خان ائیر بیس سے چارٹر طیارہ 4 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئے اور زلفی بخاری، عمران خان، ان کی اہلیہ اور عون چوہدری کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیاتھا۔