ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی خاندانوں پر ٹیکس دگنا کردیا گیا ہے جس سے پاکستانی خاندانوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
اس طرح اب ہرپاکستانی کو ماہانہ 25 ہزار600 روپےادا کرنا ہونگے جبکہ سال 2020 تک ٹیکس کی یہ شرح 51 ہزار600 روپے ماہانہ تک پہنچ جائیگی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اس اقدام سے25 سے 30 ہزار خاندان واپس پاکستان منتقل ہوسکتے ہیں
ہرسال سعودی عرب میں مقیم ملازمت پیشہ پاکستانی ایک کثیر رقم ترسیلات زرکی مد میں پاکستانی بھیجتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2017 کے دوران پاکستان کو 19 ارب 30 کروڑڈالرکی ترسیلات زر وصول ہوئیں جس میں سے 5 ارب 50 کروڑ ڈالرسعودی عرب سے بھیجے گئے
تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کے حالیہ اقدامات کے باعث کئی پاکستانی خاندان واپس وطن آجائیں گے جس سے ترسیلات زرمیں کمی کا خدشہ ہے ۔