لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری کے بعد لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پراہم ذمہ داری ہے، یہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، لہذا عوام سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ایسا پاکستان چاہتےہیں جہاں معاشی انصاف ہو،میں،کارکن اور امیدوار سب مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہونگے،امید ہے وقت پر ہی ہونگے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ عوام انتخابات میںنئے چہرے سامنے لائوں گا جس پر بلاول بھٹو نے مسکراتےہوئے جواب دیا اور کہاکہ کیا آپ کو میرا چہرہ نیا نہیں دکھ رہا؟ ، خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے بار پاکستانی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ موروثی سیاست ختم کریں گے،عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں اپنے موقف سے یو ٹرن لے لیا۔
بلاول بھٹو نے جی ڈی اے سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف،جے ڈی اے والوں سے پوچھیں انکے پیچھے کون ہے؟۔