خواجہ حارث کو ریفرنسز سے دستبردار کروایا گیاہے،اعتزازاحسن

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ خواجہ حارث نیب ریفرنسز سے دست بردار نہیں ہوئے بلکہ ان کو دستبردار کروایا گیا۔انہوں نے کہاکہ میں ایک کیس میں 9گھنٹے پیش ہوا تھا اور میری ٹانگیں کاپ رہی تھیں ۔
وکیلوں کو یہ کشٹ کاٹنے پڑتے ہیں اور خواجہ حارث یہ کرسکتے تھے لیکن ان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کیس سے دستبردار ہوجائیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس کو پریس کانفرنس نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ اپنا بیان دیکر چلے گئے اور کسی کوسوال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
میڈیا کوایسی پریس کانفرنسز کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔اعتزاز احسن نے مزید کہاکہ عدالتیں غلط سمت جارہی ہیں ۔ عدالت کو پوچھنا چاہئے کہ آپ اپنے بیٹوں کے پاس جا کر رہتے ہیں تو ان سےپوچھیں کہ اتنی دولت آپ کے پاس کہاں سے آئی ہے ؟اعتزاز احسن نے کہا کہ دفاع کیلئے جتنا موقع عدالت نے نواز شریف کو دیا ہے کسی کونہیں دیا گیا مگر وہ اپنے دفاع میں کوئی منی ٹریل نہیں دے سکے ۔