اسلام آباد:نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، حسن اور حسین نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے ۔
نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھا گیاہے ، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ نیب ریفرنسز میں ملزموںکے خلاف جلد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ متوقع ہے اس لئے ملزمان بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے نواز شریف اورمریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور اب اگر نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو ان کا لندن جانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ سکتا ہے ۔