نگران حکومت نے عیدالفطر سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

ا

اسلام آباد:عید الفطر سے پہلے نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا ۔پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 91روپے 96پیسے مقرر ہوگئی ہے ۔ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 55پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعداس کی فی لٹر قیمت 105روپے 31پیسے مقرر ہو گئی ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 46پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 84روپے 34پیسے ہو گئی،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 6روپے 14پیسے فی لٹر بڑھ گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74روپے 99پیسے ہو گئی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 12جون سے 30جون تک بڑھائیں گئیں ہیں ۔