عزیر بلوچ کی طرف سے میں معافی مانگتاہوں،حبیب جان

کراچی :پیپلز پارٹی کے سابق رکن اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنوینر حبیب جان نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی طرف سے میں معافی مانگتا ہوں۔ایم کیوایم اور پی ایس پی سے درخواست ہے کہ ماضی کو بھول جائیں۔لیاری کے گروپس سے بھی کہتا ہوں کہ امن کا پیغام پھیلائیں یہ بات انہوں نے سنگولین لیاری میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سر براہ عزیر بلوچ کی رہائش گاہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو رحمن بلوچ اور عزیر بلوچ جیسے لوگ پیدا ہوئے۔ایم کیوایم اور پی ایس پی سے درخواست ہے کہ ماضی کو بھول جائیں۔لیاری کے گروپس سے بھی کہتا ہوں کہ امن کا پیغام پھیلائیں۔کب تک کسی کے ہاتھ میں استعمال ہوتے رہیں گے۔ حبیب جان کا این اے 246سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی طرف سے میں معافی مانگتا ہوں۔عزیر بلوچ نے بھی غلطیاں کی ہونگی۔برطانوی شہریت چھوڑ کر آیا ہوں۔انہوںنے کہاکہ نبیل گبول اب آپ کا گیم ختم ہوچکا ہے ،نادر گبول میں اگر صلاحتیں ہیں تو لوگ اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو ضرور ویلکم کرتے اگر وہ آبا سے بغاوت کرتے ہیں۔شاہ جہان بلوچ، ثانیہ ناز اور جاوید ناگوری نے عزیر بلوچ کا کیس نہیں لڑا ہےعزیر بلوچ کا نہ سہی لیاری کے بچوں کا کیس تولڑتے۔ لیاری کے لوگوں سے روزگار چھینا گیا۔ نومور پیپلز پارٹی نومور زرداری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اگر لیاری آئیں تو ہم ان ویلکم کریں گے۔ میں عزیر بلوچ کی رہائی کے لئے کردار ادا کروں گا۔عزیر بلوچ کا اوپن
ٹرائل کیا جائے۔