اسلام آباد :الیکشن کمیش نے حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران درجنوں امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دیدیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کاوقت ختم ہوجانے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا سمیت 100امیدوار نادہندہ پائے گئے ہیں جبکہ درجنوں امیدواروں کے کوائف انتہائی مشکوک ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ملک بھر سے 12ہزار کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے ہیں جن کی سکروٹنی آن لائن سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔