چین کی 40گریوٹی ڈیم بنانے کی تجویزبے مثال ہے۔میاں زاہد

کراچی:پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین نے دریائے سند ھ پر40ماحول دوست گریوٹی ڈیم بنانے کی تجویز دی ہے جن کی مالیت کالا با غ ڈیم سے دُگنی مگر بجلی کی پیداوار 14گنا زیادہ یعنی 50ہزار میگاواٹ ہوسکتی ہے ۔میا ں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اگرتمام صوبے اتفاق رائے سے کا لا باغ ڈیم کی تعمیرکی منظوری دے دیں تو یہ ایک بہترین اقدام ہوگا ، تاہم اس دوران کا لا باغ ڈیم کے علادہ متبادل راستے اختیار کئے جا سکتے ہیں ۔ چین کے تجویز کردہ 40ماحول دوست گریوٹی ڈیمز کی تعمیر سے 50ہزار میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار سے قومی پیداوار اور برآمدات میں زبردست اضا فہ ہوگا ۔ پا کستان نہ صرف توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہوجائے گا بلکہ بجلی برآمد کرنے والا مما لک میں بھی شامل ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے پہلے بھی چشمہ کے مقام پر 280میگاواٹ کا ایک چھوٹا ڈیم تعمیرکر چکا ہے ۔جن ڈیموں کی تعمیر پرصوبوںکو اعترا ض نہیں ان ڈیموں کی فوری اور جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ با رشوںاور سیلابی پانی کو ذخیرکیا جاسکے اور پانی کی قلت جیسا بحران پیدا نہ ہو ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سکردو کے مقام پر کٹ زارہ ڈیم کی تعمیر سے 35ملین ایکڑفٹ پانی کو ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ 15ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی ۔کٹ زارہ ڈیم کالا باغ ڈیم سے 6گنا بڑا ہوگا جو کہ کا لا باغ ڈیم سے ذیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔