اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا کل آخری روز تھا۔ جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وصولی کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جمع شدہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 12 ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف قومی احتساب بیورو ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
الیکشن شيڈول کے دوسرے مرحلے میں19 جون تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا سلسلہ جاری رہے گا۔