سپریم کورٹ آف پاکستان نےقصور کی 9سالہ بچی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ زینب کے قاتل مجرم عمران نے سزائے موت کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی،جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے مجرم کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور سزاکیخلاف اپیل خارج کردی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی تھی۔