کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کوئی نہ چکھے۔یہ بات سچ ثابت ہوئی جب امریکہ کی ریاست لیٹویا میں ایک بہادر فائر فائٹر نے خودکشی کرنے والی خاتون کو ہوا کے درمیان ہی دبوچ لیا جس سے اس خاتون کی جان بچ گئی۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس بہادری کے واقعے کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس سنسنی خیز ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں اور اس ہیرو کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست لٹویا کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو اس ہفتے ایک فون آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً وہاں پہنچا جس میں پانچ سال سے وابستہ ٹامس بھی شامل تھے۔ ٹامس لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اپنے ملک سے شدید محبت کرتے ہیں۔
ٹامس نے پہلے بہت کوشش کی کہ وہ خاتون کے اپارٹمنٹ تک پہنچ سکیں لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی تو عین اس کے نیچے تیسری منزل پر جاکر کھڑکی سے باہر نکلے اور اس دوران چھلانگ لگانے والی خاتون کو گرفت میں کرلیا۔ دوسری جانب کچھ فائر فائٹر بلڈنگ کی چھت سے نیچے اتر رہے تھے کہ اسی دوران خاتون نے اپنی بالکنی سے چھلانگ لگادی۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس بہادری کے واقعے کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس سنسنی خیز ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں اور اس ہیرو کو سراہا۔
ٹامس نے کہا کہ زندگی میں انہوں نے کبھی اس طرح کسی کو نہیں بچایا اور اس مشکل کام کو بیان کرنا بس سے باہر ہے لیکن انہیں خوشی ہے کہ خاتون کی جان بچ گئی۔ اسی بنا پر پوری دنیا نے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا ہے اور انہیں اعلیٰ ترین اعزاز دینے کی درخواست کی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=eqHloZxSeGo