اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باتیں کی جارہی ہیں، میرا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آئین توڑنے والے اور ملک میں دہشت گردی لانے والے کو ویلکم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر فیئر ٹرائل ہے تو مجھے مرضی کا وکیل رکھنے کا حق حاصل ہے، میرا یہ حق کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا۔
Tags نواز شریف