کوئٹہ: بلوچستان کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقد ہوئی۔ گورنر محمد خان اچکزئی نے نگراں کابینہ میں شامل تمام 11 اراکین سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی، فرزانہ بلوچ، آغا عمر بنگلزئی ، نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔