سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شاہد اورکزئی کی جانب سے چیلنج کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔
چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، آراو نے درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔