عدالتی مفرور ہونے کی بنیاد پر مشرف کی درخواست خارج کی جائے۔اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔جس میں عدالتی مفرور ہونے کی بنیاد پر مشرف کی درخواست خارج کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون کی نظر میں عدالتی مفرور کے کوئی حقوق نہیں ہوتے،سرنڈر کرنے تک مفرور کسی عدالتی ریلیف کا اہل نہیں ہوتا اٹارجنرل نے کہا کہ ججز کو نظربند، میڈیا پابندی اورعدالتی نظام تباہ کے کرنے کے الزامات ہیں،پشاور ہائیکورٹ کا مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ درست ہے۔
اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ حالیہ فیصلوں کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی تاحیات رہے گی ،عدالتی ڈیکلیئریشن کی موجودگی تک تاحیات نااہلی برقرار رہے گی ،سابق صدر کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے ۔