اسلام آباد:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں یا نااہل اس کا کل سپریم کورٹ فیصلہ سنائے گی۔ کیس کا فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا جو کل سپریم کورٹ سنائے گی۔
خیال رہے کہ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے كہ شكیل اعوان نے این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید كی كامیابی كو چیلنج كرتے ہوئے الیكشن ٹربیونل میں درخواست دائر كی تھی لیكن ٹربیونل نے تكنیكی بنیادوں پر الیكشن پٹیشن خارج كی تھی تاہم الیكشن ٹربیونل كے فیصلے كو سپریم كورٹ میں چیلنج كیا گیا تھا۔