اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیتےہوئے حکومت کو کل تک کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیاہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ءکی سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس 14 جون کو طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس جمعرات کو دن 10 بجے ہوگا، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سیفران شریک ہوں گے۔