کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن 2018میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا ، آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی جبکہ وہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری دونشستوں سےالیکشن لڑیں گے جس میں ایک خالی ہونے والی سیٹ سےآصفہ بھٹو کو انتخاب لڑایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لیاری اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ لاڑکانہ کی آبائی سیٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں، اس لئے لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔