اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جون سے اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کا امکان ہے جو 21جون تک جاری رہیں گی ۔
ان کے علاوہ مری ، ہزاروہ ،کشمیر ، پشاور ، کوہاٹ ،مردان ، بنوں ، ڈی آئی خان ،ژوب ، سبی ، ملتان ، میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کا امکان ہے ۔