پرویز مشرف پاکستان آئیں اور بتائیں کہ وہ کتنے بہادر ہیں- چیف جسٹس

 

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے پاکستان آنے میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم کر دی ہے، وہ پاکستان آئیں اور بتائیں کہ کتنے بہادر ہیں،سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان آئیں گے تو قانون کے تحت کارروائی ہو گی،انہوں نے پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے وزارت دفاع سمیت تمام اداروں کو ایف آئی اے سے تعاون کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک منٹ ضائع کیے بغیر تفتیش مکمل کریں، کیس میں مزید تاخیربرادشت نہیں کریں گے۔کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نواز شریف کا بیان آچکا ہے۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔