جدہ ؛تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے،اب انہوں نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے ۔ چوہدری نثار نے الیکشن کیسے لڑنا ہے یہ ان کی مرضی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں ،جتنا وقت نواز شریف کو ملا کسی وزیر اعظم کو نہیں ملا ۔انہو ں نے کہا کہ لندن فلیٹس نواز شریف کی ملکیت ہیں ،انہوں نے چوری کے پیسوں سے لندن فلیٹس خریدے ،نواز شریف نے ابھی تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی ۔