اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں نئےچیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز کی تعیناتیوں کا معاملہ زیرغور آئے گا جبکہ نگراں وزیراعظم کابینہ اجلاس سے قبل وزرائے اعلیٰ سے تعیناتیوں پر مشاورت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے لئے سیکریٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا کا نام زیر غور ہے جبکہ شعیب احمد صدیقی، شعیب میر میمن اور فضل عباس میکن کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا سیکریٹری پاور کے لئے یوسف نسیم کھوکھر کا نام اور سیکریٹری تجارت کے لئے یونس ڈاگھا کا نام زیرغور ہے۔
ذرائع کے مطابق نئےآئی جی پیز کے لئے بشیر میمن، کلیم امام، حسین اصغر، احمد لطیف اور شعیب دستگیر کے نام زیر غور ہیں۔ کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
Tags کابینہ، اجلاس